بلو چستان بورڈ میں امتحانی، انتظامی،ما لی بے قاعدگیوں کی تحقیقات کا آغاز
کوئٹہ: بلو چستان بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجو کیشن میں امتحانی، انتظامی،ما لی بے قاعدگیوں کی تحقیقات کا با قاعدہ آغا چیئر مین بورڈ کوڈیپوٹیشن کی مدتک مکمل ہونے کے بعد تبدیل کردیاگیا۔ تفصیلات کے مطابق بلو چستان بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈ ی ایجو کیشن میں امتحانات رزلٹ کی تیا ری نمبرنگ میں میرٹ کی پامالی سمیت دیگر انتظامی اور مالی با قاعد گیوں کی شکا یات پر سیکر ٹری کا لجز، ہائیر اینڈ ٹیکنیکل ایجو کیشن شبیر احمد بنگلزئی کی سر براہی میں کمیٹی قائم کی گئی تھی جس نے با قا عدہ طورپر تحقیقات کا آغا ز کردیاگیا ہے جبکہ جمعرات کو بلو چستان بورڈ آف انٹر میڈ یٹ اینڈ سیکنڈری ایجو کیشن کے چیئر مین یوسف بلوچ کو بھی تبدیل کرکے ایسوسی ایٹ پروفیسر سعدیہ فا رو قی کو چیئر پرسن بورڈ کے عہدے کا اضافی قلمندان تفویض کر دیا ہے اس حوالے سے سابق چیئر مین یوسف بلوچ نے بتایا کہ انکی ڈیپوٹیشن کی مدت23دسمبرکو مکمل ہوگئی ہے واضح رہے کہ سیکر ٹری تعلیم بشیر احمد بنگلزئی کی سر براہی میں قائم کی جا نے والی پانچ رکنی کمیٹی بلو چستان بورڈ میں امتحانات،رزلٹ کی تیا ری میرٹ، ڈیٹا کی ڈیجیٹلا ئز یشن، مالی بے ضا بطگیوں تکنکی مسائل کا جائز لیکر ذمہ داروں کا تعین کرے گی اور اپنی رپورٹ جمع کروائے گی واضح رہے کہ کمیٹی کی تحقیقات سیکر ٹری تعلیم بشیر احمد بنگلزئی کے تبادلے کے باعث تاخیر کا شکار ہو ئی تھی تاہم بلو چستان ہائی کورٹ سے انکے تبادلے کے احکامات منسو خ ہو نے پر پانچ رکنی کمیٹی نے با قا عدہ طوپر کام شروع کر دیا ہے۔


