پاکستان کے بالائی علاقوں میں برف باری، موسم مزید سرد

لاہور:پاکستان کے بالائی علاقوں میں برف باری کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث پہاڑوں نے برف کی سفید چادر اوڑ لی ہے۔

نتھيا گلی ميں شديد برف باری نے پہاڑوں، درختوں اور پودوں کو آغوش ميں لے ليا۔جس کے باعث بالائی علاقوں کا منظر اور نظارے بدل گئے ہیں، جس سے لطف انداز ہونے کے لیے ملک بھر سے سياحوں نے نتھيا گلی کا رخ کرلیا اور ٹھنڈے موسم سے محظوظ ہو رہے ہیں۔برف باری سے لطف اٹھانے کے لیے نتھیا گلی پہنچنے والے سیاح کہيں گھڑ سواری، کہيں ٹیوبنگ اور کہيں نشانے بازی میں مصروف دیکھائی دیئے۔

دوسری جانب وادی نیلم میں گزشتہ رات سے ہلکی بارش کے ساتھ ساتھ برفباری کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
جس سے سردی کی شدت ميں مزيد اضافہ ہوا ہے جبکہ برفباری سے بلند پہاڑی چوٹیوں نے برف کی سفید چادر اوڑھ لی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں