بحریہ ٹاؤن اور ملیر ایکسپریس وے کے منصوبے کراچی کی مقامی آبادی کے خلاف سازش ہیں ، مولانا ہدایت الرحمان بلوچ

ملیر ( رپورٹ ریاض بلوچ)اینٹی ڈرگز ایکشن کمیٹی ملیر کی دعوت پر جماعت اسلامی بلوچستان کے جنرل سکریٹری و حق دو بلوچستان تحریک کے روح رواں مولانا ہدایت الرحمان ملیر پہنچ گئے, ملیر کے علاقے آسو گوٹھ میں انکا شاندار استقبال کیا گیا, بعد ازاں مولانا ہدایت الرحمان کا قافلہ اولڈ تھانہ پہنچا جہاں جلسہ عام معقد کیا گیا. جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مولانا ہدایت الرحمان نے کہا ہر ملک میں ایک نظام ہوتا ہے لیکن جس ملک میں ہم رہتے ہیں اس کا کوئی نظام نہیں ہے, کوئی نہیں جانتا پاکستان کیسے چل رہا ہے یہان چوکیدار کاروبار کرتا ہے اور مالک مکان اس کے اخراجات برداشت کرتا ہے. اس ملک میں عوام کے لئے روزگار نہیں ہے سستے دام نہیں ہیں لیکن منشیات ہر وقت ہر جگہ ملتا ہے. منشیات کہاں سے آتا ہے کوئی کچھ نہیں بتاتا, منشیات فروشوں سےکوئی نہیں پوچھتا کہاں سے آرہے ہو کہاں جارے ہو. انہوں نے کہا ملیر کو ملک ریاض جیسے سیٹھوں کے حوالے کیا گیا ہے, جو جہاں چاہیں قبضہ کریں کیا صرف یہ سیٹھ پاکستانی ہیں ہم پاکستانی نہیں ہیں؟ انہوں نے کہا بحریا ٹاؤن اور ملیر ایکسپریس وے کے منصوبے کراچی کی مقامی آبادی کے خلاف سازش ہیں . سندھ حکومت صدیوں سے آباد لوگوں کے گھر مسمار کرکے ترقی کا ڈھونگ رچاتی ہے ہمیں ایسی ترقی نہیں چاہیے ہم آپ کی ترقی کے لئے اپنے گھر کی قربانی نہیں دینگے. انہوں نے کہا بلوچستان سے لیکر کراچی تک عوام کو مختلف سیاسی پارٹیوں نے استعمال کیا لیکن اقتدار میں پہنچنے پر ہماری نمائندگی نہیں کی. اگر اب بھی ہم ایک ہوئے تو جس طرح بلوچستان کی حکومت نے ہمارے مطالبے تسلیم کئے اسی طرح ہم سندھ کے وزہر اعلیٰ کو بھی جھکا سکتے ہیں. تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اینٹی ڈرگز ایکشن کمیٹی کے رہنما غلام فرید بلوچ نے کہا مولانا ہدایت الرحمان نےگوادر میں عوام عوام کی بہتریں نمائندگی کی ہے اور منشیات مافیا سمیت ٹرالر مافیا کے خلاف آواز بلند کی ہے ملیر میں ہمیں مولانا کی رہنمائی اور ساتھ کی ضرورت ہے ہم بھی منشیات فروشی سے مقابلہ کر رہے. ملیر کے کےمعروف دانشور ڈاکٹر ابو بکر بلوچ نے کہا ملیر نمائندگی سے محروم ہے ہمیں بحریا ٹاؤن اور اورملیر ایکسپریس وے کے زریعے کچلا جا جارہا ہے لیکن سندھ اسیمبلی میں ہماری آواز نہیں پہنچتی . تقریب سے قاضی لطیف اور اوردیگر نے نےبھی خطاب کیا

اپنا تبصرہ بھیجیں