بھاگ، سول ہسپتال میں سہولیات کا فقدان، عوام مشکلات کا شکار
بھاگ:سول ہسپتال بھاگ میں سہولیات کا فقدان ڈاکٹروں کی کمی لیڈی ڈاکٹر، ڈینٹل سرجنِ،الٹرا ساونڈ مشین، ای سی جی مشین سمیت دیگر بیماریوں کے ٹیسٹ نہ ہونے کے وجہ سے ایک لاکھ نفوس مختلف مشکلات اور مصائب سے دوچار ہیں اور ادویات کا کوٹہ وہی پرانہ ہے ہسپتال میں 120 کمرے تو موجودہیں مگر سہولیات نہ ہونے کے برابر ہیں بھاگ شہر اور تحصیل بھاگ کے واحد ہسپتال میں تقریبا18 سال سے زائد کا عرصہ گزرنے کے باوجود لیڈی ڈاکٹر تعینات نہ ہوسکی جس کی وجہ سے خواتین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ڈلیوری کیسز کی صورت میں خواتین کو ایمر جنسی میں جیکب آباد یا کوئٹہ لے جانا پڑتا ہے اکثر خواتین راستے میں موت کے منہ میں چلی جاتی ہیں جیکب آباد، سبی یا کوئٹہ لے جانے کے اخراجات غریب عوام کے بس سے باہر ہیں تحصیل بھاگ کی لاکھوں کی آبادی اوربلوچستان کاسب سے پراناتاریخی سول ہسپتال اس وقت گونا گوں مسائل دوچار ہیں اس وقت صرف ڈاکٹر کام کررہاہے جبکہ دوسرے ڈاکٹرزکسی نے اپناٹرانسفرکرادیاجبکہ کوئی ٹریننگ پہ چلے جانے سے عوام اورمریض سخت پریشان ہیں کیونکہ ایمرجنسی کی صورت میں لیڈی ڈاکٹروں کانہ ہوناالمیہ سے کم نہیں ڈاکٹروں کے جانے سے سول ہسپتال بھاگ کاسارانظام درہم بھرہم ہوگیا ہے جبکہ بھاگ ہسپتال میں ڈینٹل سرجن نہ ہونے کی وجہ سے عوام کو دانت کے معمولی درد میں باہر جانا پڑتا ہے بھاگ سول ہسپتال میں ڈاکٹروں کی دیگر اسامیاں بھی خالی ہیں جبکہ الٹرا ساونڈ مشین، ای سی جی مشین نہ ہونے کی وجہ سے عوام کو مشکلات ہوتی ہیں حالانکہ بھاگ سول ہسپتال ایک تاریخی اور پرانا ہسپتال ہے عوامی سماجی حلقوں نے وزیراعلی بلوچستان،صوبائی وزیر صحت،چیف سیکرٹری بلوچستان،صوبائی محتسب اعلی،سیکرٹری صحت،ڈی جی صحت سے مطالبہ کیاکہ فوری اور ہنگامی بنیادوں پر سول ہسپتال بھاگ میں لیڈی ڈاکٹر تعینات کی جائیں اور دیگر سہولیات کی فراہمی کیلئے اقدامات کیئے جائیں۔


