اختر جان مینگل گناہ بھی کہتے ہیں اور اس کے حصہ دار بھی بنتے ہیں، جام کمال
کوئٹہ:سابق وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان عالیانی نے کہاہے کہ وزیراعلیٰ کو کرسی پر بیٹھانا اور سرداراخترجان مینگل کا یہ کہنا کہ ہم اس گناہ کا حصہ نہیں ہے بلوچستان کے لوگ قول و فعل کو آہستہ آہستہ دیکھ اور سمجھ بھی گئے ہیں۔بی این پی اس کو گناہ بھی کہتی ہے اور اس کا حصہ دار،شراکت دار اور مزے بھی لوٹتے ہیں اگر ایسی بات ہے تو ان لوگوں کو نکال دیں جو نہ صرف اس کا حصہ تھے بلکہ آج دن تک اس کے مزے بھی لے رہے ہیں۔گزشتہ روز سرداراخترجان مینگل کے پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے جام کمال خان نے سوشل میڈیا پر وزیراعلیٰ بلوچستان کو کرسی پر بیٹھانے کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کہاکہ اگر یہ بیان درست ہے تو اختر جان اس نام نہاد گناہ کی تاج پوشی کی تقریب میں بی این پی کے ایم پی اے کیا کر رہے ہیں (جیسا کہ آپ نے حوالہ دیا ہے)انہوں نے کہاکہ گناہ بھی کہتے ہیں اور اس کا حصہ دار،شراکت دار اور مزے بھی لوٹتے ہیں اگر ایسی بات ہے تو ان لوگوں کو نکال دیں جو نہ صرف اس کا حصہ تھے بلکہ آج دن تک اس کے مزے بھی لے رہے ہیں۔در اصل آپ لوگ اس کو لانے میں شامل کے ساتھ ساتھ اس عمل کا حصہ بھی تھے۔ انہوں نے کہاکہ اسی طرح کے ایک عمل میں آپ لوگ 2018 میں بھی شامل تھے کہیں آپ کو یاد ہو کہ نہ یاد ہوحلف کے بعد وزیر اعلی کو اپنی کرسی پر بیٹھانااور بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ اختر جان کہتے ہیں ہم اس گناہ کا حصہ نہیں بلوچستان کے لوگ قول و فعل کو آہستہ آہستہ دیکھ اور سمجھ بھی گئے ہیں۔


