پنجگور، سردار اختر مینگل دو روزہ دورہ کرینگے

پنجگور(انتخاب نیوز) بی این پی کے سربراہ سردار اختر جان مینگل 4 جنوری کو 2دو روزہ دورے پرپنجگور پہنچیں گے۔تفصیلات کے مطابق بی این پی کے سربراہ سردار اختر جان مینگل دیگر مرکزی اور صوبائی رہنماوں کے ہمراہ 4 جنوری بروز منگل کو 2دو روزہ دورے پر پنجگورپہنچیں گے۔ اس سلسلے میں پارٹی کے ضلعی منتظمین نے تمام انتظامات مکمل کر لئے ہیں پارٹی ذرائع کے مطابق سردار اختر جان مینگل کا پنجگور پہنچنے پر شاندار استقبال کیا جائے گا۔ بی این پی کے سربراہ سردار اختر جان مینگل 5 جنوری کو بی این پی کے مرکزی کمیٹی کے رکن حاجی زاہد حسین بلوچ کے رہائش گاہ ایمان ہاوس گرمکان میں ورکرز کنونشن سے خطاب کریں گے۔ اور مختلف وفود سے ملاقات کریں گے۔ پارٹی ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ سردار اختر جان مینگل کے دورہ پنجگور کے موقع پر اہم شخصیات بی این پی میں شمولیت کا اعلان کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں