قلات میں بارش،سردی کی شدت میں اضافہ

قلات:قلات میں پیر کے روز ہلکی ہلکی بارش ہوئی بارش سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا جبکہ سردی میں بجلی کی طویل لو ڈ شیڈنگ بجلی کی تاروں کو سنگل فیس کرنے اور سوئی گیس کی بند ش سے شہری سردی سے ٹھٹھر نے پر مجبور ہوگئے قلات میں گزشتہ روز ہلکی ہلکی بارش ہو ئی جس سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا تاہم بارش سے خشک موسم کا خاتمہ ہو گیا جس سے شہریوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی دوسری جانب بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ و بجلی کی تاروں کو سنگل فیس کرنے اور سوئی گیس کی بندش سے شہریو ں کے مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا

اپنا تبصرہ بھیجیں