گوادرسمیت صوبہ بھر میں طوفانی بارشوں کے باعث ایمرجنسی نافذ

گوادر:ڈپٹی کمشنر گوادر نے حالیہ بارشوں کے پیش نظر ضلع بھر میں ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے ضلع بھر کے تمام افسران کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی جبکہ ضلع گوادر کے تمام اسپتالوں میں ڈاکٹر اور پیرا میڈیکل اسٹاف کو الرٹ رہنے کی ہدایت کردی گئی ہیں اس ضمن میں ڈی سی آفس میں ایمرجنسی ہیلپ لائن کا قیام بھی عمل میں لایا گیا ہے،:ڈپٹی کمشنر گوادر کیپٹن ریٹائرڈ جمیل احمد بلوچ نے کہا ہے کہ گوادر شہر میں ایمرجنسی فافذ کردی گئی ہے بارشوں کے باعث شہر میں متعدد گھروں کو نقصان پہنچا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع گوادر کے مختلف علاقوں کے دورے کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ گوادر شہر کے متعدد گھروں میں پانی جمع ہوگیا ہے بارشوں سے متاثرہ علاقوں میں ریسکو کیا جارہا ہے اور گوادریو سی جنوبی سمیت شہر میں متعدد مقامات پر فلڈ ریسکو آپریشن جاری ہے ریسکو آپریشن میں پاکستان آرمی، پاک نیوی، پاکستان کوسٹ گارڈ، اور لیویز فورس کے اہلکار حصہ لے رہے ہیں گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور میونسپل کمیٹی گوادر کا عملہ اور مشینری بھی ریسکو آپریشن میں مصروف عمل ہے شہر میں ریسکو آپریشن میں نجی ہاوسنگ پروجیکٹ گوادر گالف سٹی کا عملہ بھی شہریوں کو ریلف فراہم کرنے مصروف عمل ہے انہوں نے کہا کہ گوادرکی دیگر ہاوسنگ پروجیکٹ بھی شہر میں ریسکو آپریشن میں حصہ لینے کے لئے عملہ اور میشنری گوادر شہر میں جلد از جلد منتقل کریں تاکہ ریلیف کا عمل مزید تیز کیا جاسکے انہوں نے کہا کہ شہریوں کی مشکلات کا انداذہ ہے اس ہی وجہ سے وہ خود ریسکیو آپریشن کی مانیٹرنگ کر رہے ہیں جبکہ ضلع گوادر میں تمام سرکاری آ فیسران اور عملے کو الرٹ کردیا گیا ہے تاکہ عوام کو جلد سے جلد ریلیف فراہم کی جاسکے۔
لسبیلہ: کمشنر قلات ڈویڑن داؤد خان خلجی کے احکامات کی روشنی میں ڈپٹی کمشنر لسبیلہ افتخار احمد بگٹی نے بارشوں کی صورتحال کی مانیٹرنگ اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ڈپٹی کمشنر آفس لسبیلہ میں فلڈ کنٹرول روم قائم کردیا گیا ہے فلڈکنٹرول روم چوبیس گھنٹے کھلا رہے گا جو کہ تین شفٹیں میں کام کریگا۔جبکہ بارشوں کے پیش نظر ہنگامی صورتحال سے نمٹنے اور فوری امداد کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے ڈپٹی کمشنر آفس میں قائم فلڈ کنٹرول روم کا عملہ حکام کو صورتحال سے آگہی کے فرائض بھی سرانجام دیگا۔کسی بھی ہنگامی صورت حال میں فوری امداد کے لئے فلڈ کنٹرول روم سے درج ذیل نمبروں پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔ڈھاڈر: صوبے بھر کی طرح کچھی ڈھاڈر مچھ بھاگ میں بھی با رش کے بعد سردی کی شدت میں اضا فہ ہوا ہے، بدھ کے روز بھی آ سمان پر گھنے بادلوں کا راج رہا، سردی کی شدت میں اضافہ کے ساتھ ہی شہریوں نے سموسوں،پکوڑوں، ڈرائی فروٹس، بریانی اور چائے کا استعما ل بڑھا دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق صوبے سمیت کچھی ڈھاڈر مچھ بھاگ میں حا لیہ با رشوں کے بعد شہریوں نے خود کوسردی کے اثرات سے بچا نے کے لئے گرم ملبوسات کا ستعمال بڑھا دیا ہے گرم جرسیاں، کوٹ اور جیکٹس و جرا بوں کے لئے لوگوں کی بڑئی تعداد نے لنڈا بازار کا رخ کر لیا ہے لیکن آسمان سے باتیں کرنے والی مہنگائی کی وجہ سے کچھ لوگ خریداری کئے بغیر جا نے پر مجبور ہیں سردی کو دیکھ کر کاروباری افراد نے بھی گا ہکوں کی مجبوری کا فا ئدہ اٹھا نا شروع کر دیا ہے اور وہ گرم ملبوسات و مشروبات کے من مانے ریٹس وصول کر نا شروع ہو گئے ہیں ڈھاڈر، مچھ،بھاگ میں عام چائے کپ 40روپے،مرغی انڈے کا سوپ 60سے 100روپے مونگ پھلی 400سے 500روپے کلو جبکہ سموسہ 20روپے کا فروخت ہو رہے ہیں ڈرائی فروٹس مہنگا ہونے کی وجہ سے عام آدمی ڈرائی فروٹ نہیں خرید سکا رہا ہے جبکہ اشیا کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے والی پرائس کنٹرول کمیٹی ڈھاڈر، مچھ،بھاگ میں نظر ہی نہیں آ رہی ہے اور تاجروں کی کھلے عام لوٹ مار جاری ہے شہریوں نے کچھی انتظامیہ سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ پرائس کنٹرول کمیٹیوں کو مکمل طور پر فعال بنایا جائے تاکہ عام آدمی سردی سے اپنے بچوں کومحفوظ اور گرم رکھنے کے لیے خریداری کر سکے۔
عوام الناس سے التما س کی گئی ہے کہ وہ ہنگامی صورتحال میں ہیلپ لائن نمبر ز
موبائل نمبر:03458820517
موبائل:نمبر: 03453982800
موبائل:نمبر 03452161430
فون:نمبر۔.۔0853610251
فیکس… : 0853610252
محکمہ تعلقات عامہ لسبیلہ
……. 03448219918
0864210027
0864210039پر رابطہ کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں