جیکب آباد میں 36گھنٹے بجلی کا طویل بریک ڈاؤن

جیکب آباد:جیکب آباد میں 36گھنٹے بجلی کا طویل بریک ڈاؤن، سیشن جج کا نوٹس، ایکسئین سیپکو کو طلب کر لیا، بجلی کی طویل بندش پر سخت برہمی کا اظہار بازپرس، ایکسئین کو ہتھکڑی لگواکر حراست میں لینے کا حکم، معافی پر آزاد، شہر کی بجلی بحال تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے سیشن جج ظہور احمد ہکڑو نے سیپکو کی جانب سے 36گھنٹوں سے زائد بجلی کی بند ش کا نوٹس لیتے ہوئے ایکسئین سیپکو شاہ محمد باجکانی کو طلب کر لیا،سیشن جج نے جیکب آباد میں بجلی کی طویل بندش پر ایکسئین پر سخت برہمی کا ظہار کرتے ہوئے باز پرس کی اور ایکسئین کو ہتھکڑی لگواکر حراست میں لینے کے احکامات جاری کئے جس پر ایکسئین نے معافی طلب کی عدالت نے ایکسئین کو معاف کر دیا جس کے بعد شہر کی بجلی بحال کی گئی، دوسری جانب اس سلسلے میں ایکسئین سیپکو شاہ محمد باجکانی سے رابطے کی کوشش کی گئی پر انکا نمبر اٹینڈ نہ ہوا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں