پی ایم سی خصوصی امتحان طلبہ کے ساتھ سراسر زیادتی ہے,ایس ایس ایف
سیو اسٹوڈنٹس فیوچر کے ترجمان نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ پی ایم سی کی طرف سے بلوچستان میں میڈیکل کے طلبہ سے خصوصی امتحان لینا ایک ناروا عمل ہے.واضح رہے کہ حال ہی میں پی ایم سی کی طرف سے جاری کردہ پالیسی میں کہا گیا ہے کہ بلوچستان کے تین میڈیکل کالجوں بشمول جھالاوان میڈیکل کالج خضدار، مکران میڈیکل کالج تربت و لورالائی میڈیکل کالج لورالائی کے طلبہ سے ایک خصوصی امتحان لیا جائے گا اور پاس نہ ہونے کی صورت میں فرسٹ ایئر سے تھرڈ ایئر تک کے طلبہ کی ڈگری منسوخ کردی جائے گی.
ترجمان سیو اسٹوڈنٹس فیوچر نے کہا کہ تنظیم پی ایم سی کی اس پالیسی کو متعصبانہ سمجھتی ہے، آئے روز بلوچ طلبہ کو مختلف مسائل میں الجھائے رکھنا تعلیم دشمنی پہ مبنی ہتھکنڈا ہے.
Load/Hide Comments


