سندھ سے ڈاکو راج ختم کرنے کے لیے پی ٹی آئی متحرک ہو چکی، علی زیدی

کراچی : پی ٹی آئی کے صوبائی صدر و وفاقی وزیر علی زیدی کا سندھ کے سیاسی رہنماؤں سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے۔ وفاقی وزیر علی زیدی سے لاڑکانہ سے تعلق رکھنے والے سیاسی رہنما اللہ بخش انڑ نے ملاقات کی۔ رہنماؤں میں سندھ کی سیاسی صورتحال پر تفصیلی گفتگو ہوئی، رہنماؤں کے درمیان سندھ میں پی ٹی آئی کی تنظیم سازی کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال ہوا۔ ملاقات کے دوران علی زیدی نے کہا سندھ سے ڈاکو راج ختم کرنے کے لیے پی ٹی آئی متحرک ہو چکی ہے۔ انہوں نے کہا اب وقت آگیا ہے، سندھ میں پی پی کے خلاف عوام کو اکھٹا ہونا ہوگا۔ انہوں نے کہا پیپلز پارٹی سندھ کو دیمک کی طرح چاٹ رہی ہے۔ انہوں نے کہا عام انتخابات سے پہلے پیپلز پارٹی کا سندھ سے بوریہ بستر گول کردیں گے۔ انہوں نے کہا تحریک انصاف کو سندھ میں مضبوط بنانے جارہے ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں