کرونا وائرس سے نمٹنے کے لئے حکومتی اقدامات ناکافی ہیں: بی ایس او

کوئٹہ:بی ایس او کے مرکزی سیکرٹری جنرل منیر جالب بلوچ، مرکزی جوائنٹ سیکرٹری شوکت بلوچ، سینٹرل کمیٹی کے ممبر مظفر بلوچ جہانگیر منظور بلوچ اور بی ایس او کوئٹہ زون کے ڈپٹی آرگنائزر نذیر بلوچ مقبول بلوچ نے اپنے جاری کردہ مشترکہ بیان میں کہا کہ موجودہ صورت حال میں عالمی وبا سے نمٹنے کے لئے حکومتی اقدامات غیر تسلی بخش ہیں انہوں نے کہا کہ حکومت حسب روایات اس وبا سے نمٹنے میں سنجیدہ دکھائی نہیں دیتاحکومت لاک ڈاؤن پر عمل درآمد کروانے میں مکمل ناکام ہوچکی ہے دفعہ 144کے نفاذ کے باوجود سڑکوں اور بازاروں میں چہل پہل معمول کے مطابق ہے جس سے کرونا وائرس کے تیزی سے پھیلنے کا امکان ہے اگر ایسا ہوا تو حالات کسی کے کنٹرول میں نہیں رہے گے ڈاکٹرز جو کہ اس بیماری سے نمٹنے کے لئے اپنی جانوں کو خطرہ میں ڈال کر فرنٹ لائن پر موجود ہیں حفاظتی کٹس جیسے بنیادی ضروریات سے محروم ہیں اور غریب کا چولہہ بجھ چکا ہے ایک ایسے وقت میں میں جب وبا تیزی سے پھیل رہا ہے اور پورے بلوچستان کو اپنے لپیٹ میں لے رہا ہے حکومتی رویہ افسوسناک ہے ان کا مزید کہنا تھا کہ بلوچ عوام جو پہلے سے ہی انتہائی کسمپرسی کی زندگی گزار رہا ہے اب اس وبا اور حکومتی نا اہلی کے باعث مزید مشکل اور نا قابل برداشت صورت تکالیف کا سامنا کر رہا ہے انہوں نے کہا کہ بی ایس او ہر مشکل وقت میں قوم کے ساتھ کھڑی رہی اور حالیہ وبا اور اس سے پیدا ہونے والے مشکلات کی وقت بھی بی ایس او بلوچ عوم کے ساتھ کھڑی ہے اور ہر ممکن مدد کریگی آخر میں انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ کرونا سے نمٹنے کی موثر اقدامات کرے

اپنا تبصرہ بھیجیں