کوئٹہ:لاپتہ افراد کمیشن کی سماعت، ایک کیس خارج کردیاگیا

کوئٹہ:حکومت پاکستان کی جانب سے لاپتہ افراد کی بازیابی کے لئے قائم کمیشن نے پہلے روز 15کیسز کی سماعت مکمل کرتے ہوئے ایک کیس کو لاپتہ افراد کے زمرے میں نہ آنے پر خارج کردیا، محکمہ داخلہ بلوچستان ذرائع کے مطابق لاپتہ افراد کی بازیابی کے لئے قائم کمیشن نے پیر سے بلوچستان ہائی کورٹ کے سابق جج جسٹس فضل الرحمن کی سربراہی میں سکندر جمالی آڈیٹوریم کوئٹہ میں سماعت شروع کردی، سماعت کے پہلے روز 15لاپتہ افراد کے کیسز سنے گئے جن میں سے کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کا کیس لاپتہ افراد کے زمرے میں نہ آنے کی وجہ سے خارج کردیا گیا،کمیشن آج 14کیسز کی سماعت کریگا، سماعت 6مارچ تک جاری رہے گی جس کے دوران 67لاپتہ افراد کے کیسز سنے جائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں