میرحمل کلمتی کا سربندن کا دورہ،طوفانی بارشوں سے پیدا ہونے والے نقصانات کا جائزہ لیا

گوادر:ایم پی اے گوادر میرحمل کلمتی سُربندن کے دورے پر پہنچ گئے۔بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما و رکن صوبائی اسمبلی ثناء بلوچ،سیاسی و سماجی شخصیت میرارشد کلمتی،سیدمعیار جان نوری،اسسٹنٹ کمشنر گوادر سوبان سلیم دشتی،نائب تحصیلدار منیر بلوچ، انور عبدالرحمان و دیگر بھی ان کے ہمراہ تھے۔میرحمل کلمتی نے سُربندن کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا، طوفانی بارشوں سے پیدا ہونے والے نقصانات اور گھروں اور گلیوں میں جمع ہوئے پانی کو نکالنے کے کام کا بھی جائزہ لیا۔اس موقع پر میرحمل کلمتی نے کہا کہ حالیہ طوفانی بارشوں کی وجہ سے پیدا ہونے والے حالات اور نقصانات سے نمٹنے کے لیے ضلعی انتظامیہ اور دیگر ادارے دن رات محنت کررہے ہیں۔سربندن سمیت دونوں آفت زدہ تحصیلوں میں پانی نکالنے،روڈوں اور گلیوں کی مرمت کے لیے کام جاری ہے۔ طوفانی بارشوں کی وجہ سے ہونے والے نقصانات کا جائزہ لینے کے لیے سروے کا کام جاری ہے، جلد تفصیلی رپورٹ مرتب کرکے نقصانات کا ازالہ کیا جائیگا۔ سربندن میں حالیہ طوفان سے ہونے والے نقصانات سے متعلق عبدالغفار اور سلیم بانا نے بریف کیا

اپنا تبصرہ بھیجیں