کوئٹہ سردی کی شددت میں اضافہ،قلات اور زیارت میں منفی 7ریکارڈ

کوئٹہ:حالیہ برف باری اور بارشوں کے بعد سردی کی شدت برقرار قلات اور زیارت میں منفی 7ریکارڈ کیا گیا بلوچستان کے شمالی اور بالائی علاقوں بدستور سردی کی شدت میں برقرار کوئٹہ زیارت،قلات، توبہ کاکڑی، برشور، مسلم باغ، قلعہ سیف اللہ سمیت دیگر شہروں میں سردی کی شدت برقرار ہے محکمہ موسمیات کے مطابق قلات اور زیارت میں منفی7ریکارڈ کیا گیا شدید سردی کے سبب گرم ملبوثات کی فروخت میں اضافہ یخنی اور خشک میوہ جات کی فروخت میں بھی اضافہ ہوا ہے کراچی اور دیگر علاقوں سے آنے والے سیاح زیارت میں برفباری دیکھنے کے بعد کوئٹہ میں خریداری میں مصروف ہیں بلخصوص خشک میوہ جات کی دکانوں میں رش دیکھنے میں آیا محکمہ موسمیات کے مطابق سردی کی شدت مزید جاری رہے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں