ہم پر پریشر ڈالا جارہاہے کہ پولیس اہلکاروں کے زخمی ہونے کی ایم ایل سی بنائیں، بولان میڈیکل کمپلیکس

کوئٹہ:ریذیڈنٹ میڈیکل آفیسر (آرایم او) بولان میڈیکل کمپلیکس وایمرجنسی انچارج ڈاکٹرامیر علی بگٹی نے پولیس اہلکاروں کے زخمی ہونے کی تردید کرتے ہوئے کہاہے کہ ہم پر پریشر ڈالا جارہاہے کہ ہم پولیس اہلکاروں کے زخمی ہونے کی ایم ایل سی بنائیں،پولیس کی جانب سے زبردستی کی جارہی ہے کوئی اہلکار زخمی نہیں تو پھر کیسے ایل ایم سی بنائی جائیں۔گزشتہ روز ینگ ڈاکٹرز کے ریلی میں ڈاکٹرز پر تشدد کے بعد پولیس اہلکاروں کے زخمی ہونے کی خبریں سوشل میڈیا پر آئی تاہم اس پر ردعمل دیتے ہوئے آرایم او بولان میڈیکل کمپلیکس وایمرجنسی انچارج ڈاکٹرامیر علی بگٹی نے کہاکہ ایسی کوئی بات نہیں ہے کوئی بھی پولیس اہلکار زخمی نہیں ہواہے یہاں ہسپتال میں پولیس کی جانب سے زبردستی کی جارہی ہے کہ ہم اہلکاروں کے زخمی ہونے کی ایم ایل سی بنائیں انہیں زخمی ظاہر کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں