سلیکٹڈ و نا اہل حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں کے باعث بلوچستان کے عوام کا جینا دوبھر ہو گیا ہے، احسن اقبال

سبی(آئی این پی)پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی جنرل سیکرٹری وسابق وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ سلیکٹڈ ونااہل حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں کے باعث بلوچستان سمیت ملک بھر کی عوام کا جینا دوبھر ہوگیا ہے مہنگائی بے روزگاری حکمرانوں کے عوام کا تحفہ ہیں نااہل سلیکٹڈ حکومت کے ستائے عوام پاکستان مسلم لیگ ن کی طرف دیکھ رہے ہیں، آنیوالا وقت مسلم لیگ ن اور پاکستانی عوام کا ہے، پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف بہت جلد عوام کے درمیاں ہونگے عوام کی ترقی ملک کی خوشحالی کا تسلسل برقرار رکھیں گے سبی میں ورکرز کنویشن کے انعقاد میں بھرپور رہنمائی کروں گا۔ان خیالات کاا ظہار انہوں نے پاکستان مسلم لیگ ن سبی ڈویژن کے صدر منیر احمد مسوری بگٹی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پرڈوثرنل جنرل سیکریٹری موسیٰ خان خجک ترجمان ظہور مگسی سٹی صدر سبی طیب باروزئی جنرل سیکریٹری جبار جٹ تحصیل صدر ملک علی خان چانڈیو جنرل سیکریٹری تحصیل احسان باگرانی ایم ایس ایف ڈوثرن جنرل سیکریٹری ثناء اللہ مری نثار مری عثمان خجک گل محمد سرفراز احمد راجپوت منظور مگسی ثناء اللہ لاشاری بھی موجود تھے قبل ازین ڈویژنل صدر سبی منیر احمد مسوری بگٹی نے مرکزی جنرل سیکرٹری کو سبی میں ورکرز کنویشن کے انعقاد پارٹی کارکنان کے مسائل و کارکردگی کے حوالے سے تفصیلی آگہی فراہم کی اس موقع پرپاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی جنرل سیکرٹری وسابق وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن اپنی عوام دوست کارکردگی کے بل بوتے پر عوام کے دلوں میں راج کررہی ہے یہی وجہ ہے کہ آج بلوچستان سمیت ملک بھر میں عوام جوق درجوق پارٹی میں شمولیت اختیار کرکے پاکستان مسلم لیگ ن پر اعتماد کا اظہار کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ نااہل حکومت کے ستائے عوام اب پاکستان مسلم لیگ ن کی طرف دیکھ رہے ہیں اور آنیوالا دور وفاق سمیت صوبوں میں ہمارا ہوگا۔پاکستان مسلم لیگ ن عوام کے ووٹوں کی طاقت اور ووٹ کو عزت دو کے نعروں سے وفاق سمیت صوبوں میں حکومت بنائے گی اور پاکستا ن کو ایک مرتبہ پھر ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کرے گی۔پاکستان مسلم لیگ ن عوام کے حقوق کیلئے ہر فورم پر جدوجہد کررہی ہے موجودہ حکومت نے ملک اور عوام کو تباہی کے دھانے پر پہنچا دیا ہے، عوام سلیکٹیڈ اورنااہل حکومت کی نااہلی کے باعث بیروزگاری اور غربت کا شکار ہو چکے ہیں، دو وقت کی روٹی کو ترس رہے ہیں۔نالائق و نااہل وزراء اور سلیکٹیڈ وزیراعظم ملکی معیشت کو آسمان کی بلندیوں پر لے جانے کے جھوٹے دعوے کر رہے ہیں جبکہ حقیقت اس کے برعکس ہے۔عوام کو درپیش مسئلہ مسائل کے خاتمہ کے لئے پی ڈی ایم کی جدوجہد عوام کے بھر پور تعاون سے موجودہ ظالم حکومت کا انجام بہت جلد اختتام پذیر ہوگا انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف بہت جلد عوام کے درمیاں ہونگے اور ملک وقوم کی ترقی خوشحالی کا تسلسل برقرار رکھیں گے انہوں نے کہا کہ سبی میں ورکرز کنویشن میں مرکزی نائب صدر مریم نواز سمیت مرکزی قائدین شریک ہونگے ورکرز کنویشن کے انعقاد کے لئے مرکزی قائدین سے مشاورت کی جائے گی انہوں نے کارکناں کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ وہ پارٹی کا پیغام عام کریں مکمل فعال کرنے میں رول پلے کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں