قلات ،انتطامیہ کی کارروائی، اغوا کار گرفتار ، کمسن بچہ بازیاب

قلات :قلات پولیس کی فوری کارروائی اغواکار ملزم گرفتار، کمسن بچہ دو گھنٹے کے اندر اندر بازیاب، پولیس کے ذرائع کے مطابق قلات پولیس کو اطلاع موصول ہوا کہ نامعلوم ملزم نے کمسن بچے کو موٹر سائیکل پر اغوا کرکے اپنے ساتھ لے جا رہا ہے جس پر ایس پی قلات عبدالروف بڑیچ نے فورا ایکشن لیتے ہوئے قلات پولیس کو بچہ کو بازیاب کرنے کی سختی سے ہدایت کی جس پر ڈی ایس پی قلات غلام حسین باجوئی کی نگرانی میں ایس ایچ او قلات نزیر احمد عمرانی نے ایگل اسکواڈ کے جوانوں نے میری کے پہاڑی کے ایریا میں کارروائی کرتے ہوئے کمسن بچہ آیان ولد نصر اللہ قوم مینگل سکنہ خیل قلات بعمری سات سے آٹھ سال کو 2 گھنٹے کے اندر اندر بازیاب کیا گیا اور ملزم محمد اسماعیل ولد گل محمد قوم مینگل سکنہ شیشہ ڈغار قلات کو گرفتار کرلیا ملزم کے خلاف مقدمہ نمبر02/2022 بجرم زیر دفعہ 364 الف ت پ درج رجسٹر کیا گیا۔ ملزم سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں