یوریا کھاد کی عدم فراہمی سے گندم کی پیداوار کم ہوگی جس سے کسان کی معیشت پر برا اثر پڑے گا،نیشنل پارٹی

کوئٹہ:نیشنل پارٹی کے صوبائی ترجمان نے جاری بیان میں کہا ہے کہ ملک میں یوریا کھاد کی قلت پیدا کرکے وفاقی حکومت نہ صرف زراعت سے وابستہ عوام کی معاشی حالت کو مذید ابتر کررہی ہے بلکہ ملک کے مجموعی عوام کی زندگی کو اجیرن کرنے جارہی ہے۔یوریا کھاد کی عدم فراہمی سے گندم کی پیداوار کم ہوگی جس سے کسان کی معیشت پر برا اثر پڑے گا اور پھر درآمد کرنے سے مکمل عوام مہنگا گندم خریدنے پر زندہ درگور ہونگے۔نیشنل پارٹی کل 14 جنوری کو جعفرآباد میں کھاد کی مصنوعی قلت کے خلاف احتجاجی ریلی و مظاہرے کریگی۔بیان میں کہا گیا کہ موجودہ سلیکٹڈڈ حکومت نے مخصوص طبقے کو نوازنے کیلیے چینی کا بحران پیدا کیا چینی کی درآمد و برآمد دونوں پر حکمرانوں کو فائدہ اور عوام مہنگائی سے دوچار ہوا۔ اب کھاد کی مصنوعی قلت پیدا کیا گیا۔ حکمران ذخیرہ اندوزی اور چینی کھاد سمیت دیگر اشیاء کی اسمگلنگ کے زریعے بھی عوام دشمن کا مرتکب ہوتے ہیں۔بیان میں کہا گیا کہ موجودہ سلیکٹڈڈ حکومت ملک اور عوام کو معاشی طور پر دیوالیہ بناکر ہی دم لے گی۔ناقص اور بروقت فیصلے نہ کرنے کی پاداش میں گیس کی قلت،پیڑول و بجلی کی قیمتوں میں روز ہوشربا اضافے نے مہنگائی کو آسان پر پہنچا دیا ہے۔بیان میں کہا گیا کہ فرٹیلائزرز کمپنیوں حکومت کے احکامات پر عمل درآمد کرتے ہیں اور حکومت عوام دشمن ہے اور کھاد کی عدم فراہمی حکومت کی عوام دشمن پالیسیوں کی تسلسل ہے۔ں یان میں کہا گیا کہ نیشنل پارٹی عوامی جماعت ہے اور کسانوں و زراعت سے وابستہ افراد کے حقوق پر قدغن کو برادشت نہیں کریگی کل نیشنل پارٹی جعفرآباد میں کھاد کی قلت و عدم فراہمی کے خلاف بھرپور احتجاج کریگی

اپنا تبصرہ بھیجیں