سرانان، سردی میں اضافہ، گیس بجلی غائب، پینے کا پانی تک ناپید

سرانان:خون جمانے سردی میں گیس اور بجلی غائب بجلی نہ ہونے کی وجہ سے لوگوں کو پینے کی پانی تک میسر نہیں جمعیت علما اسلام شیخ الہند یونٹ کلی خدائیدادزئی کے امیر مولوی محمد سلیم جنرل سیکرٹری حافظ احسان اللہ مولانا عبد الحمید مولانا عبد الغنی جناب خیر اللہ ماسٹر محمد حنیف ماسٹر عبدالغفار عبدالنافع حنفی امان اللہ عبدالمالک عبدالغفار عبدالباری مولوی نجیب اللہ آغا نے ایک مشترکہ بیان میں کہا کلی خدائیدادزئی حلقہ پی بی 20 تحصیل سرانان مختلف مسائل سے دو چار ہے زمینداروں کو صرف چھ گھنٹے بجلی فراہم کرنے سے زراعت کا شعبہ شدید متاثر ہے شدید سردی میں گیس کی لوڈ شیڈنگ لوگ سخت تکلیف میں مبتلا ہیں اور دوسرا بڑا مسئلہ ہسپتال کا ہے ہزاروں نفوس پر مشتمل گاں بنیادی مرکز صحت سے محروم ہیں غریب عوام کی میل دور شہر جانے پر مجبور ہے کلی خدائیدادزئی میں پانچ سال پہلے ہسپتال بلڈنگ کا کام شروع کیا بد قسمتی سے آ ج تک چار دواری ہے نہ کھڑیاں اور نہ دروازے ہے سکریٹری صحت صوبائی محتسب ڈپٹی کمشنر پشین ڈی ایچ او پشین حلقہ کا منتخب نمائندہ اور محکمہ صحت کے حکام بالا سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ہسپتال کوفعال کرنے کے احکامات جاری کرے اورغفلت کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کریں اور وزیر اعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو سے خصوصی اپیل کیجاتی کہ حلقہ پی بی 20 کے منتخب نمائندہ کے ترقیاتی فنڈز ریلیز کریں تاکہ عوام کے بنیادی مسائل حل ہوجائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں