پنجگور ، مجسمہ غائب ہونا انتہائی گھٹیا اور شرمناک فعل ہے،جمہوری وطن پارٹی

کوئٹہ :جمہوری وطن پارٹی کے مرکزی نائب صدر نور اللہ وطن دوست نے پنجگور میں ایئر پورٹ روڈ پر 15سال سے شہید وطن نواب اکبر خان بگٹی کا مجسمہ غائب کرنے کی پر زور الفاظ مین مذمت کرتے ہوئے کہا کہ نواب اکبر خان بگٹی شہید ایک حقیقت ہے انکو عوام کے دلوں سے کوئی نہیں نکال سکتا ایک طرف جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ وزیر اعظم کے مشیر نوابزادہ شازین بگٹی بلوچستان میں امن لانے کیلئے ناراض بلوچستان کو منا رہے ہیں اور دوسری طرف شہید وطن کا پنجگور سے مجسمہ غائب ہونا انتہائی گھٹیا اور شرمناک فعل ہے اس منفی ہتھکنڈوں کی ہم شدید مذمت کرتے ہیں ان قوتوں کو بتا نا چاہتے ہیں کہ بلوچستان ہمارا گھر ہے اور شہید نواب اکبر خان بگٹی بلوچستان کا ہیرو ہے عوام اور ان کے درمیانی روحانی رشتہ ہے ایس ایچ او پنجگور فوراً کارروائی کریں اور سازشی عناصر کو گرفتار کریں بلوچستان کے ہر فرد کے دل میں نواب اکبر خان بگٹی بستا ہے اور دھڑکن میں موجود ہے اس طرح عوام کے دلوں سے کوئی نہیں نکال سکتاہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں