تربت یونیورسٹی میں بجٹ سازی کے حوالے سے سمینار کا انعقاد

تربت:گزشتہ روز تربت یونیورسٹی کے مقام پر صوبائی حکومت کی جانب سے بجٹ سازی کے حوالے سے ایک سیمینار کا اہتمام کیا گیا جسمیں مہمان خاص صوبائی وزیر خزانہ میر ظہور احمد بلیدی اورسیکریٹری خزانہ نور الحق بلوچ تھے جبکہ دیگر مہمانوں میں صوبائی سیکریٹری صنعت حافظ عبدالماجد،ممبر صوبائی اسمبلی اللہ رشید دشتی، وائس چانسلر تربت یونیورسٹی عبدالرزاق صابر، کمشنرمکران طارق قمر بلوچ اور ڈپٹی کمشنر کیچ میجر ر الیاس کبزئی کے علاؤہ یونیورسٹی انتظامیہ اور سول سوسائٹی کے اہلکاروں کی بڑی تعداد شامل تھیں۔اس دوران تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر خزانہ میر ظہور احمد بلیدی نے بجٹ سازی پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ بجٹ صرف اعداوشمار کے ترتیب کا نام نہیں بلکہ یہ ایک وسیع موضوع ہے جس میں ملکی معاشی سماجی اوراقتصادی پہلوؤں کو مدنظر رکھ کر ایک بجٹ مرتب کیا جاتاہے جس میں سالانہ محصوالات اور اخراجات شامل ہوتے ہیں انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے پچھلے ادوار میں عوام کو بجٹ سازی کے عمل میں ملوث نہیں کیا جاتا تھا اور انکو بجٹ سازی کے نکات سے یکسر بے خبر کیا جاتا تھا۔اس دوران صوبائی وزیر خزانہ میر ظہور احمد بلیدی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہماری حکومت نے صوبائی بجٹ میں تعلیم اور صحت کے علاوہ سماجی شعبے کیلیے بھی خطیر رقم مختص کئے ہیں تاکہ بلوچستان کے لوگوں کا معاشی حالت بہتر بنایاجاسکے۔اس دوران انہوں نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہماری حکومت نے زراعت کے شعبے کی ترقی کیلیے انقلابی قدامات کئے ہیں اور اس حوالے سے میرانی ڈیم کے کمانڈ ایریا میں توسیع کا منصوبہ اگلے بجٹ میں شامل ہے جسکے مکمل ہونے کے بعد مکران کے زرعی پیداوار میں ریکارڈ اضافہ ہوگا۔انہوں نے کہا کہ محکمہ ایم ایم ڈی کے بجٹ میں.5 9 کروڑ کا اضافہ کیا ہے تاکہ پرانے بلڈوزروں کی مرمت اور نئے بلڈوزروں کی خریداری عمل میں لائی جائے جس سے زراعت کے فروغ میں مدد ملےNFCگی۔اس دوران انہوں نے تعلیم کے شعبے میں صوبائی حکومت کی پالیسی کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان حکومت ایوراڈ کے فیصلے کی روشنی میں ہائیر ایجوکیشن کمیشن سے بلوچستان حکومت کے لئے 9 فیصد اسکالرشپ کا مطالبہ کیا ہے تاکہ یہاں کے بچے ملک کے اعلی تعلیمی اداروں کے علاوہ بیرون ممالک سے بھی معیاری تعلیم حاصل کرسکیں۔ اس دوران انہوں نے صحت کی پالیسی کے بارے میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ دوائیوں کی خریداری کے نظام میں بہتری لائی جارہی ہے تاکہ ہمارے ہسپتالوں کو ادویات بروقت پہنچائی جاسکیں۔ بعدازاں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی سیکریٹری خزانہ نور الحق بلوچ نے کہا کہ صوبائی حکومت کا بجٹ انتہائی قلیدی کردار کا حامل ہوتا ہے جس سے۔معاشی سرگرمیوں میں اضافہ ہوتا ہے اور محصوالات کے ذرائع بڈھنے سے لوگوں کی معاشی حالت میں بتدریج بہتری آنا شروع ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بجٹ عموما ًدو حصوں پر مشتمل ہوتا ہے جسمیں ترقیاتی اور غیر ترقیاتی اخراجات شامل ہوتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ترقیاتی مد میں سوشل سیکٹر کی ترقی کے لئے فنڈز مختصکیے جاتے ہیں جبکہ غیر ترقیاتی مد میں ملازمین کے تنخواہ اور دیگر آپریشنل اخراجات شامل ہوتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ صوبائی بجٹ کی کاپیاں خزانہ کے دفاتر اور صوبائی حکومت کی ویب سائٹ پر موجود ہیں جس سے عوام کو بجٹ کے متعلق معلومات دستیاب ہیں۔ اس دوران انہوں نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ بلوچستان حکومت چھوٹے اور درمیانے کاروبار کے لیے وسیع پروگرام کا آغاز کررہی ہے جسمیں لوگوں کو کاروبار شروع کرنے کیلئے بڑی تعداد میں قرضہ فراہم کریگی انہوں نے کہا کہ اس پروگرام کے عملدرآمد کے بعد صوبہ میں 175000 لوگ برسرروزگار ہونگے۔ علاوہ ازیں صوبائی سیکریٹری صنعت حافظ عبدلماجد نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنے معاشی شرح نمو کو بڑھا کر ہم اپنے اہداف حاصل کرسکتے ہیں انہوں نے کہا کہ صنعتوں کے فروغ کے لئے سب سے زیادہ کریڈیٹ موجودہ حکومت کو جاتا ہے جنہوں نے صوبے میں اسپیشل اکنامک زون قائم کئے ہیں انہوں نے کہا کہ حب اور بوستان میں صنعتی زون کے قیام سے معاشی سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا۔ تقریب کے آخر میں پروگرام میں شریک لوگوں کی جانب سے صوبائی وزیر خزانہ اور سیکریٹری خزانہ سے بجٹ موضوعات کے بارے میں سوالات کئے گئے جبکہ وزیر خزانہ میر ظہور احمدبلیدی اور سیکریٹری خزانہ نور الحق بلوچ نے ان سوالات کے تسلی بخش جوابات بھی دئے اس دوران یونیورسٹی کی جانب سے مہمانوں کو سووینر اور یادگاری شیلڈ پیش کئے گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں