انگلینڈ میں انسٹاگرام پر 30 جعلی اکاؤنٹس بنانے والی خاتون گرفتار
لندن:اپنے سابق بوائے فرینڈ کو جیل کی سلاخوں کے پیچھے ڈالنے کے لیے انسٹاگرام پر 30 جعلی اکانٹس بنانے والی خاتون کو پولیس حکام نے گرفتار کرلیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق 20سالہ خاتون کی شناخت کورٹنی آئرلینڈ اینزورتھ کے نام سے ہوئی۔ کورٹنی پولیس کے سامنے 10 بار اپنے سابق بوائے فرینڈ جولی پر چھری سے وار کرنے کا الزام عائد کرچکی ہیں۔انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ وہ میرا پیچھا کرتا ہے اور مجھے ہراساں کرتا ہے جس پر مسٹر جولی 6 بار گرفتار ہوئے۔ جولی کو 81 گھنٹے حراست میں گزارنا پڑا۔ ان پر حملے کا الزام بھی عائد ہوا اور انہیں گھر میں کرفیو، الیکٹرانک ٹیگ اور ملازمت سے برطرفی کا سامنا بھی کرنا پڑا۔تاہم پانچ مہینے کی مسلسل دھوکے بازی پر مبنی بیانات کا پول ان کے درجنوں جعلی اکانٹس سے کھل گیا اور خاتون کو حراست میں لے لیا گیا۔ تفتیش پر خاتون نے اعتراف کیا کہ جولی ان سے رابطہ رکھنا چاہتا تھا جس پر انہوں نے اسے پھنسانے کے لیے یہ سارا گیم رچا تھا۔


