چاغی، خسرہ پھیلگیا بچے تیز بخار میں مبتلا،اے سی تفتان کی ٹیمیں تشکیل
نوکنڈی: ضلع چاغی کے علاقہ نوکنڈی میں خسرہ پھیل جانے سے کئی کلیوں میں بچے تیز بخار میں مبتلا ہوگئے اسسٹنٹ کمشنر تفتان عصمت اللہ اچکزئی نے ٹیمیں تشکیل دے کر ویکسینیشن کا عمل شروع کرنے کی ہدایت کی ہے نوکنڈی میں خسرہ کی وباء سے مختلف کلیوں میں کئی بچے سخت بخار میں مبتلا ہیں ڈپٹی کمشنر چاغی منصوراحمد بلوچ کی ہدایت پر اسٹنٹ کمشنر تفتان عصمت اللہ اچکزئی نے متاثرہ کلیوں میں ہیلتھ ٹیمیں تشکیل دے کر بھیج دی ہیں اور روبیلا خسرہ ویکسینیشن کا عمل شروع کرکے بچوں کو ویکنشین لگائی جا ئے گی۔
Load/Hide Comments


