اومی کرون کا خطرہ، نیوزی لینڈ نے سرحدیں بند کردیں

ویلنگٹن :نیوزی لینڈ نے اومی کرون کے خطرے کے باعث عارضی طور پر بیرون ملک مقیم شہریوں اور ویزا رکھنے والوں کے لیے اپنی سرحدیں بند کردیں۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق نیوزی لینڈ کے عہدیداروں نے اعلان کیا کہ آئسولیشن اور قرنطینہ کے لیے ابھی ملک میں جگہ دستیاب نہیں ہے۔دوسری جانب کوویڈ 19 کے وزیر کرس ہپکنز کا کہنا تھا کہ آئسولیشن اور قرنطینہ کے لیے کوئی تاریخ نہیں دی جاسکتی ہے کہ کب دوبارہ خالی جگہیں دستیاب ہوں گی۔انہوں نے مزید کہا کہ سرحد کو دوبارہ کھولنے کے حوالے سے تاحال کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے، کابینہ اگلے ایک دو ہفتوں میں مشورے کی بنیاد پر آپشنز پر غور کرے گی۔خیال رہے کہ نیوزی لینڈ میں اب تک کورونا وائرس سے تقریبا 15249افراد متاثر ہوچکے ہیں جبکہ 52 افراد اپنی جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں