ریکوڈک پر کوئی سودا بازی نہیں ہونے دینگے،جمعیت علما اسلام
سرانان:بلوچستان کے وسائل صوبے کے عوام کی ملکیت ہے ریکوڈک پر کوئی سودا بازی نہیں ہونے دینگے ان خیالات کا اظہار جمعیت علما اسلام تحصیل سرانان کے امیرمفتی محمدآغا جنرل سیکرٹری مولوی نجیب اللہ آغامولوی محمدرفیق سابق چیئرمین مولوی محمدصادق ملک نظام سیدعزیزاللہ آغا حاجی حبیب اللہ حاجی اشرف حاجی حضرت علی مولوی سید نیاز محمدآغاحافظ عطااللہ بدردین آغاعبدالغفور مولوی محمدشفیع مولوی صالح محمد گل عصمت اللہ حاجی نعمت اللہ نے اپنے مشترکہ بیان میں کہاکہ عوامی ملکیت کو کسی کے اقتدار کی بھینٹ چڑھانے کی اجازت نہیں دینگے حکمران ناکامی کا بوجھ دوسروں پر ڈالنا چاہتے ہے وزیراعظم آج آئی ایم ایف کا سب سے بڑا آلہ کار بناہوا ہے حکمرانوں کا نیا منی بجٹ مہنگائی کا نیا طوفان لائے گا بنیادی ضروریات، خوردنی اشیا،مہنگا کرکے حکمران کس کی خدمت کررہیہیں ہر چیز مہنگا کرنے کے بعد غلط بیانی کرکے کہنا کہ مہنگائی نہیں ہوئی غریب عوام کیزخموں پر نمک پاشی ہے بلوچستان میں غربت بیروزگاری زیادہ ہونے کی وجہ سے مہنگائی سب سے زیادہ لوگوں کو متاثر کرتی ہے انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کو خوف خدا نہیں آئی ایم ایف کے پاس جانے کے بجائے خودکشی کا دعوی کرنے والا وزیراعظم آج آئی ایم ایف کا سب سے بڑا آلہ کار بنا ہوا ہے گھی، چینی،چاول،اور دالوں کی قیمتیں عوام کی پہنچ سے دور ہوچکی ہیں حکومت اپنی ناکامی کا بوجھ دوسروں پر ڈال کر بری الذمہ ہونا چاہتی ہے انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے عوام کی امیدیں جمعیت علمااسلام اورصوبائی امیرمحسن بلوچستان مولنا عبدالواسع سے وابستہ ہیں جو تمام مکاتب فکر اور لوگوں کو ساتھ لیکر چلنے کی صلاحیت رکھتے ہے جمعیت کے عہدیداران اور کارکنان اپنے شعوری ذمہ داری نبھاتے ہوئے عوام تک پارٹی پالیسی کو پہنچا رہے ہیں اور عوام میں بلوچستان کی قومی حقوق کی جنگ لڑ رہے ہیں۔


