مسلم لیگ ن عدالتوں پر اثر انداز ہونے کی کوشش کر رہے ہیں، عمران خان

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ مسلم لیگ (ن)کی عدلیہ کو دباؤ میں لانے کی تاریخ سب کے سامنے ہے،یہ سب مل کر عدالتوں پر اثر انداز ہونے کی کوشش کر رہے ہیں، ججز کو دبا ؤمیں لا کر من پسند فیصلے لینے کی کوشش ماضی میں بھی ہوئی، کورونا کے باوجود معاشی ترقی کا 5.37 فیصد تک جانا بڑی کامیابی ہے۔جمعرات کووزیراعظم عمران خان کی زیرِ صدارت حکومتی ترجمانوں کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں وزیراعظم نے معاشی ترقی کی گروتھ 5.37فیصد تک جانے کا بتایا۔وزیراعظم نے کہا کہ کورونا کے باوجود معاشی ترقی کا 5.37فیصد تک جانا بڑی کامیابی ہے۔اجلاس میں اکانومسٹ اور بلوم برگ کی تازہ رپورٹس پیش کی گئیں جبکہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں رانا شمیم کیس پر بھی بریفنگ دی گئی۔وزیراعظم عمران خان نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایک مخصوص مافیا عدلیہ کو دباؤ میں لانے کی کوشش میں ہے، یہ سب مل کر عدالتوں پر اثر انداز ہونے کی کوشش کر رہے ہیں۔عمران خان نے کہا کہ ججز کو دبا ؤمیں لا کر من پسند فیصلے لینے کی کوشش ماضی میں بھی ہوئی، مسلم لیگ (ن)کی عدلیہ کو دباؤ میں لانے کی تاریخ سب کے سامنے ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں