ڈیرہ اللہ یار، انتظامیہ کا ڈاکوؤں کیخلاف آپریشن، 4افراد گرفتار، بھاری مقدار میں مسروقہ سامان برآمد
ڈیرہ اللہ یار:ڈیرہ اللہ یار پولیس کا چوروں اور ڈاکوں کے خلاف آپریشن چوری اور ڈکیتی کرنے والوں کے سرغنہ سمیت چار ملزمان کو گرفتار، چار موٹرسائیکلیں،بھاری مقدار میں مسروقہ سامان برآمد کرلیا ہے،ڈاکوں کے خلاف آپریشن جاری رہے گا۔تفصیلات کے مطابق یہ بات ایس ایس پی جعفر آباد سردار حسن خان موسی خیل اپنے دفتر میں پریس کانفر نس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔اس موقع پر ڈی ایس پی خاوند بخش کھوسہ، ایس ایچ او ڈیرہ اللہ یار عبدالروف جمالی، ہیڈکانسٹیبل طارق علی بہرانی اور دیگر بھی موجود تھے۔ایس ایس پی جعفر آبادنے کہاکہ گزشتہ ہفتے موٹرسائیکل ڈکیتی اور سونے کے زیوارت نامعلوم افراد چوری کرکے فرار ہوگئے تھے، جس پر ڈیرہ اللہ یار پولیس نے آئی جی پولیس بلوچستان رائے طاہر منیر اور ڈی آئی جی پولیس نصیرآباد کیپٹن ریٹائرڈ پرویز احمد چانڈیو کی خصوصی ہدایت پر ڈیرہ اللہ یار شہر اور گردونواح میں ڈاکوں اور چوروں کے خلاف پولیس نے خصوصی پولیس پارٹی تشکیل دی جس میں ڈی ایس پی خاوند بخش کھوسہ نگرانی میں ایس ایچ او عبدالروف جمالی، ہیڈ کانسٹیبل طارق علی سمیت دیگر چار پولیس اہلکار شامل تھے جس کی نگرانی برائے راست میں خود کررہاتھا گزشتہ روز پولیس پارٹی نے خفیہ اطلاع پر ڈیرہ اللہ یار شہر کے مختلف علاقوں میں چھاپے مارکر نور حسن چوری اور ڈکیتی کے اہم ملزمان نور حسن لاشاری عمران علی،نوریزخان اور اشرف بھٹی کو گرفتار کرلیا ملزمان کے قبضہ سے چھ سونے کی پالیاں، چار موٹرسائیکل،ایک بھینس برآمد کرلیا، کامیاب کاروائی کرنے پر ڈی آئی جی نصیرآباد کیپٹن ریٹائرڈ پرویز احمد چانڈیو نے پولیس پارٹی کے لئے تعریفی اسناد دینے کا اعلان کیا ہے،گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر آئندہ چوبیس گھنٹو ں میں مزید اہم گرفتار متوقع ہے، جس کیلئے دیگر پولیس پارٹی جدید آلات کے ساتھ ملزمان کے تعاقب میں ہے۔


