مستونگ،راشن کی عدم فراہمی کے خلاف قومی شاہراہ کو مظاہرین نے بلاک کر دیا

مستونگ:لاک ڈاون سے متاثرہ عوام اور خواتین نے قومی شاہراہ پر نواب ہوٹل کے مقام روڈ پر دہرنا دے کر بلاک کیاگیا،روڈ کافی دیر تک بلاک رہاجس سے گاڑیوں کی لمبی لائنیں لگ گئی۔احتجاجی مرد و خواتین مطالبہ کررہے تھے کہ ان کے پاس لاک ڈاون کی وجہ سے راشن ختم ہوگیا اور ہمیں راشن فراہم نہیں کی گئی جس کی وجہ سے ہمارے گھروں میں فاقے پڑ رہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق شمس آباد کراس نواب ہوٹل کے مقام پر ملحقہ قریبی علاقوں کے دہاڑی دار اور غریب مکینوں نے قومی شاہراہ کو احتجاجا بند کردیا۔احتجاج میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے اور گھنٹیسے زیادہ روڈ پر دہرنا دئے احتجاج کرتے رہے۔انھوں نے کہاکہ ہم دہاڑی دار مزدور ہیں لاک ڈاون کی وجہ سے ہمارا مزدوری بند ہوچکا اور اب اہم نان شبینہ کا محتاج ہوگئے ہیں۔انھوں نے کہاکہ سنا ہے کہ حکومت اور انتظامیہ راشن تقسیم کررہی ہیں مگر ہمیں تو پتا بھی نہیں کہ یہ راشن کن لوگوں میں تقسیم کی جارہی ہیں۔ہمیں توآج تک کچھ بھی نہیں ملا۔اور ہمیں یکسر بول گئے ہیں۔ان کا مطالبہ تھا کہ ہمیں فوری طور پر راشن فراہم کیاجائے تاکہ ہمارے بچے مزید بھوکے نہ رہے انتظامیہ کی جانب سے یقین دہانی پر روڈ کو ٹریفک کیلئے بحال کردیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں