ریکوڈک کے حوالے سے مبینہ معاہدہ کسی طور پر قبول نہیں,نیشنل پارٹی
نیشنل پارٹی کے صوبائی ترجمان نے جاری بیان میں کہا ہے کہ ریکوڈک کے حوالے سے مبینہ معاہدہ کسی طور پر قبول نہیں۔ بلوچستان کے عوام کو دھوکے میں رکھ کر معاہدہ کرنا درحقیقت حکمرانوں کی بلوچستان کے ساتھ ناروا پالیسیوں کی تسلسل ہے۔ آئین کے روح سے بلوچستان کے مفادات کو مدنظر رکھ کر معاہدہ ہونا چاہیے لیکن اس برعکس وفاقی حکومت کیجانب سے معاہدہ کی بازگشت سنائی دے رہی ہے اور بلوچستان حکومت کو خانہ پوری کےلیے استعمال میں کہا جارہا ہے۔جس کو نیشنل پارٹی مسترد کرتی پے۔بیان میں کہا گیا کہ بلوچستان اسمبلی میں ان کیمرہ اجلاس کا انعقاد دراصل عوام کے آنکھوں میں دھول جھونکنے کا عمل تھا۔اور اس دھول جھونکنے کے منفی کھیل میں پوری بلوچستان اسمبلی شامل ہے۔۔ریکوڈک بلوچستان کی وسائل ہے اور اس وسائل پر ہونے والوں معاہدوں کو بلوچستان کے عوام سے دور رکھا جارہا پے۔جو کہ حکمرانوں کی نیت میں کوٹ کو واضح کررہی ہے۔بیان میں کہا گیا کہ نیشنل پارٹی ریکوڈک کے حوالے کسی بھی گھناؤنے منصوبے و معاہدے کو نہ صرف تسلیم کریگی بلکہ اس کے خلاف بھرپور تحریک بھی چلانے کا فیصلہ پہلے ہی کرچکا ہے۔


