میرے بھائی کو ناحق قتل کرنیوالے ملزمان کو گرفتار کرکے ہمیں انصاف فراہم کیا جائے، سجاد حسین

پنجگور: پنجگور گرمکان کے رہائشی سجاد حسین ولد دوستین نے اپنے ایک جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ میرے بھائی ساکم کو ناحق قتل کرنے والے ملزمان کو گرفتار کرکے ہمیں انصاف فراہم کیا جائے سجاد حسین نے کہا کہ بمورخہ 6جنور ی 2022کو ملزمان عبدالمجید وعبدالحق پسران سبزل عجب خان وعبدالقدوس پسران عبدالمجید نے ہماری چاردیواری کے اندر تعمیرات شروع کیا جس پر میرے والد بھائیوں اور والدہ نے جاکر انہیں کام کرنے سے منع کیا اور کہا کہ فیصلہ ہونے تک تم کام نہ کریں تو ملزمان نے میرے بھائی ساکم پر ڈنڈوں سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں اسکے سر پر اندرونی چوٹ آئی توہم اسے ہسپتال منتقل کیا اور مقامی ہسپتالوں میں علاج کی مناسب سہولیات نہ ہونے کی بنا ء پر اسے کراچی منتقل کررہے تھے کہ وہ راستے میں زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسے انہوں نے کہا کہ میرے بھائی ملزمان کے تشدد اور زدکوب کرنے کی وجہ انتقال کرگیا تھا میرے بھائی کا ناحق قتل ہوا ہے انہوں نے کہا کہ ملزمان کے خلاف سریکوران پولیس تھانہ میں ایف آئی آر کاٹا چکے ہیں آئی جی بلوچستان چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ کمشنر مکران ڈی آئی جی مکران رینج ایس پی پولیس پنجگور سے اپیل کرتے ہیں کہ میرے بھائی ساکم کے قتل میں نامزد ملزمان کو گرفتار کرنے کے لیے اقدامات اٹھائیں ہم مظلوم اور نادسترس ہیں حکومت اور انکے اداروں کو چائیے کہ وہ ہماری دادرسی کرائیں

اپنا تبصرہ بھیجیں