کوہاٹ میں خانہ بدوشوں کے خیمے پرآسمانی بجلی گرگئی، تین افراد جاں بحق،دو زخمی

کوہاٹ:کوہاٹ کے دور افتادہ علاقے پستہ ونی میں خانہ بدوشوں کے خیمے پرآسمانی بجلی گرگئی جس کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق اور دوزخمی ہوگئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق آسمانی بجلی سیجھلس کر 3 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے۔علاوہ ازیں پشاور کے متنی بازار کے قریب مکان کی چھت گرنے سے دو افراد زخمی ہوگئے جنہیں لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ریسکیو حکام کے مطابق مکان کی چھت بارشوں کے باعث بوسیدہ ہوچکی تھی۔ ریسکیو ٹیم کے مطابق ملبے تلے دبے دو زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دیتے ہوئے لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ریسکیو حکام کے مطابق زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں