حزب اللہ سے منسلک نیٹ ورک پر امریکا کی نئی پابندیاں عائد
واشنگٹن: امریکی وزارت خزانہ نے لبنانی حزب اللہ ملیشیا سے منسلک ایک بین الاقوامی نیٹ ورک پر پابندیاں عائدکردیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی وزارت خزانہ نے ایک بیان میں وضاحت کی کہ حکومت کے فارن اثاثہ جات کنٹرول سیکشن نے حزب اللہ سے منسلک مالی سہولت کار عدنان عیاد کے ساتھ ساتھ اس سے وابستہ بروکرز اور کمپنیوں کے بین الاقوامی نیٹ ورک کے ممبران اور اس کے تجارتی پارٹنر عادل دیاب کو بلیک لسٹ کر دیا ہے۔بیان میں مزید کہا گیا کہ آج جن لوگوں کی نشاندہی کی گئی ہے ان کی جانب سے پابندیوں سے بچنے کی کوششیں یہ ظاہر کرتی ہیں کہ کس طرح حزب اللہ بین الاقوامی مالیاتی نظام تک رسائی حاصل کرنے اور اپنی دہشت گردانہ کارروائیوں اور دیگر غیر قانونی سرگرمیوں کی حمایت کے لیے فنڈز اکٹھا کرنے میں کامیاب رہی ہے
Load/Hide Comments


