اسلامی جمعیت طلباء کے خلاف جھوٹا پروپیگنڈہ قابل مذمت ہیں،مولانا عبدالحق ہاشمی
کوئٹہ :امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہا ہے کہ بلوچستان اسمبلی میں اسلامی جمعیت طلباء کے خلاف لسانی پارٹی کازہریلاجھوٹا پروپیگنڈہ قابل مذمت ہیں۔بلوچستان میں منشیات فروشی،منشیات کی عام فروخت کے حوالے سے حکومتی بے حسی قابل مذمت ہے۔حکومت منشیات،بے روزگاری،غربت کے خاتمے کیلئے کردار اداکریں۔ساحل ووسائل کی حفاظت کیلئے مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کی قیادت میں عوامی قوت سے چلنے والی حق دو تحریک کی حمایت کرتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ سرکاری ہسپتال،سرکاری تعلیمی ادارے تباہ اور ہڑتال کے نام پر ویران ہیں حکومت ٹھس سے مس نہیں ہورہی۔ موجودہ نام نہاد ترقی کے دور میں بھی آج بھی بلوچستان کے کئی علاقے صاف پانی جیسی قدرتی نعمت سے محروم ہیں، یہ حکمران اپنے مفادات، بنگلے، محلات اور بینک بیلنس بنانے میں مصروف عمل ہیں، ان کے محلات کے مقابلے میں عوام کی غربت دیکھ کر دل خون کے آنسو روتا ہے، انسانیت کے درمیان امتیازی سلوک ظالمانہ اور کرپٹ نظام کا نتیجہ ہے جس کیخلاف جماعت اسلامی روز اول سے جدوجہد کررہی ہے، ہم چاہتے ہیں کہ ہر شہری کوبنیادی حقوق فراہم ہوں۔بلوچستان کے عوام کیساتھ سوتیلاسلوک کب تک ہوگا منتخب نمائندے عوامی پریشانی ومسائل کواجاگر اورحل کیلئے کام کریں انتخابات سے قبل دعوے واعلانات کسی مرض کا بھی دوانہیں۔جماعت اسلامی بلوچستان کو ترقی وخوشحالی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے ہر پلیٹ فارم پر جدوجہد کر رہی ہے۔دیانت دار لوگ اسمبلی میں آئیں گے تو مسائل ومشکلات اورپریشانیوں میں کمی آئیگی بدقسمتی سے ہمارے یہاں لسانیت فرقہ واریت کے نام پر ووٹ لیکر منتخب ہونے کے بعد کامیاب امیدوار منظر عام سے غائب ہوجاتے ہیں جو لمحہ فکریہ ہے جماعت اسلامی الیکشن سے پہلے الیکشن کے بعد ہمیشہ مظلوم عوام کیساتھ ہر دکھ دردمیں شریک رہی ہے عوام کو چاہئے کہ اب بلدیاتی انتخابات میں نیک، صالح اور دیانتدار لوگوں کو منتخب کریں، بلوچستان میں جو حکمران گزرے ہیں جن پارٹیوں نے حکومت کی ہیں عوام کو اس کا احتساب کرکے ووٹ کی طاقت سے فیصلہ کرنا چاہیے ان کے پروپیگنڈے وبہانوں اورنعروں میں نہیں آناچاہیے۔اس پارلیمانی منتخب پارٹیوں کی موجودگی میں یہاں کے لوگوں کو بنیادی سہولیات فراہم کرنے کی بجائے غریبوں پر مظالم کے پہاڑ توڑے جارہے ہیں۔الیکشن کے قریب یہ لوگ مختلف بہانوں سے عوام کوبہکاکرووٹ مانگتے ہیں وعدے وخوشنمااعلانات کرتے ہیں یہ سب عوام کو بیوقوف بنانے کیلئے اورعوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کیلئے ہیں عوام کو شعور کا مظاہرہ کرنا چاہیے اور نیک نام اچھے لوگوں کا ساتھ دینا چاہیے اور ایسے تماشوں اور جھوٹے وعدوں کے چکر میں نہیں آناچاہیے۔


