پیپلز پارٹی سے ڈرنے والے نہیں، ایم کیو ایم، مراد علی شاہ زرداری کے منشی ہیں، پی ٹی آئی
ٹنڈوالہ یار:متحدہ قومی موومنٹ(این این آئی)پاکستان کے مرکزی ڈپٹی کنوینرعامر خان نے کہاہے کہ مہاجر نوجوان کو عدالت کے دروازے پر قتل کیا گیا، جس کا بیٹا قتل ہو وہ احتجاج بھی نہ کرے، یہ ظلم ہے۔ٹنڈو الہ یار میں ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماؤں نے اپنے کارکن کے قتل کے خلاف سندھ حکومت پر شدیدِ برہمی کا اظہار کیا۔ٹنڈوالہ یار میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عامر خان نے وزیرِ اعلی سندھ سے مطالبہ کیاکہ وہ اس قتل کے خلاف فوری ایکشن لیں۔انہوں نے کہا کہ سندھی مہاجر جھگڑا نہیں چاہتے، ہم پر لسانیت کا الزام لگا رہے ہیں، مقتول کی بہن اور ماں پر تشدد شرم ناک ہے۔عامر خان نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے مظالم سے تاریخ بھری پڑی ہے، یہ آواز کو طاقت کے ذریعے کچلنا چاہتے ہیں، ہم آپ کے سامنے کھڑے رہیں گے، ڈریں گے نہیں۔انہوں نے کہا کہ سینیٹ ہو یا قومی اسمبلی ہر جگہ آواز اٹھائیں گے، جس شخص نے قتل کیا وہ شاہانہ انداز میں سیلفیاں بنا رہا ہے۔عامر خان نے کہاکہ دروازے توڑ کر گھروں میں موجود خواتین کی بے حرمتی کی گئی۔سکھر:وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی نے سندھ حکومت کو کرمنلز کی حکومت قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ آصف علی زرداری سندھ حکومت کے اوپر گارڈ فادر ہیں،انہوں نے وزیراعلی سندھ کو بطور منشی لگا رکھا ہے، یہ کیسے ممکن ہے کہ پنجاب میں گندم سستی ہے اور سندھ میں مہنگی ہے۔سکھرمیں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وفاقی وزیر علی زیدی نے آصف زرداری پر الزامات کی بوچھاڑ کرتے ہوئے انکو لوٹ مار مافیا کا گارڈ فادر قرار دے دیا۔علی زیدی نے کہاکہ پیپلزپارٹی والے پولیس کو پرائیویٹ آرمی بنا کر خود بادشاہ بن گئے، صوبے ایسے نہیں چلتے۔ اختیارات نچلی سطح پر دینا ہوں گے۔


