بھارت، دکانیں کھولنے کی مشروط اجازت،50فیصدملازم کام کرسکیں گے

نئی دہلی:بھارت میں کوروناوباء کے باعث ہوئے لاک ڈاون میں وزارت داخلہ نے نرمی کااعلان کر دیا، بھارت بھر میں دکانیں کھولنے کی مشروط اجازت دیدی گئی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق بھارتی وزارت داخلہ کے حکم میں کہاگیاکہ کھلنے والی دکانوں میں 50 فیصد ملازم ہی کام کرسکیں گے، انہیں ماسک پہنناضروری ہوگا اور ساتھ ہی سوشل ڈیسٹنسنگ پر بھی عمل کرنا ہوگا۔بھارتی حکومت کی جانب سے یہ حکم میونسپل کارپوریشن کے تحت آنے والی دکانوں کیلئے ہے۔حکم کے مطابق سنگل اور ملٹی برانڈ شاپنگ مال اب بھی بند رہیں گے، اس کے ساتھ ہاٹ اسپاٹ علاقوں میں دکانیں نہیں کھولی جاسکیں گئی، اس سے قبل غیر ضروری سامان کی دکانیں بند رکھنے کے احکامات دیئے گئے تھے۔
Load/Hide Comments


