میونسپل کارپوریشن خضدار میں 20 سالوں سے ڈیلی ویجیز پر کام کرنے والے ملازمین مستقلی کے منتظر

خضدار(بیورورپورٹ) خضدار 20 سالوں سے ڈیلی ویجیز پر کام کرنے والے ملازمین مستقلی کے آرڈر کے منتظر ہیں میونسپل کارپوریشن خضدار میں ڈیلی ویجیز ملازمین اپنی آدھا عمر محکمہ میں پانچ ہزار سے آٹھ ہزار روپئے تک گزار کر اوورایج ہوگئ ہے مگر تاحال انکے ساتھ ناانصافیاں ہورہی ہے ایک طرف حکومت اور کورٹ کی جانب سے پورے ملک میں ڈیلی ویجیز ملازمین کیلئے ماہانہ 20ہزار تنخواہیں دینے کا اعلان ہواہے مگر آج تک میونسپل کارپوریشن خضدار کے محکمہ انہی ملازمین کے تنخواہوں کو نہیں بخشا جارہا ہے ان میں مبینہ کرپشن کی جارہی ہے ملازمین کو پانچ ہزار سے آٹھ ہزار تک ڈیلی ویجیز پر تنخواہیں دی جارہی ہے باقی تنخواہیں کٹوتی کرکے ڈیپارٹمنٹ کے کونسی کام کے مد میں خرچ کیاجارہا ہے ڈیلی ویجیز پر کام کرنے والے ملازمین نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے اپنے ثبوتوں کے ساتھ نام ظاہر نہ کرنے کے شرط پر محکمہ حکام کے مسلسل ناانصافیوں پربات چیت کرتے ہوئے کیا انکا کہنا تھا ہمارے بہت سے ملازم ہے انہیں محکمہ میں 20 سالوں سے ڈیلی ویجیز پر کام کروارہے ہیں انکے عمر یہاں گزری ہوئ ہے مستقلی کے آسرے پر اووریج ہوگئی ہیں ابھی تک مستقلی کے آرڈر کیلئے دردر کی ٹھوکریں کھارہی ہے محکمہ ڈیلی ویجیز ملازمین کو ڈیوٹی کے دوران بوٹ دستانہ گلوز دیگر سازوسامان تک فراہم کرنے میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے اگر خدانخواستہ انہی ملازمین کو دوران ڈیوٹی کوئ حادثہ پیش ہو انکے فیملی کو محکمہ کی جانب سے کیا ریلیف فراہم جائے گی ڈیلی ویجیز پر کام کرنے والے ملازمین کے ساتھ دوران حادثہ لواحقین سے مالی معاونت بھی نہیں ہوگی ڈیلی ویجیز ملازمین کے تنخواہوں پر مبینہ کٹوتی ہورہی ہے انکے آدھا تنخواہ بھی انہیں نہیں مل پارہی ہے یہ کٹوتی کے رقم کس کے جیب کی نظر ہورہے ہیں ان پر فوری جامعہ تحقیقات ہونی چاہیئے حکومت کا خود بجٹ میں اعلان ہوا ہے کہ آئندہ ڈیلی ویجیز پر کام کرنے والے ملازمیں کو 20 ماہانہ ہزارفراہم کی جائے گی مگر انکے مکمل تنخواہ بھی انکو نہیں دیا جارہا ہے سراسرملازمین کے ساتھ ناانصافیاں ہورہی ہے ابھی آگے ملازمین کی صبر کا پیمانہ لبریز ہوچکی ہے خود سوزی کرنے سے گریز نہیں کریں گے میونسپل کارپوریشن خضدارڈیلی ویجیز ملازمین کے ساتھ ظلم وستم کرنے میں حد کردی ہے حکام انکے ساتھ ہونے ناانصافیوں کا نوٹس لے انہوں نے چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان چیف جسٹس ہائ کورٹ بلوچستان وزیراعلی بلوچستان ،وزیر بلدیات بلوچستان ،چیف سیکٹریری،سیکٹریری لوکل گورنمنٹ بلوچستان ،کمشنر قلات ڈویژن ،ڈپٹی کمشنرخضدار نیب بلوچستان محتسب اعلی بلوچستان ودیگر ارباب اختیار داران سے پرزور اپیل کی ہے وہ از خود نوٹس لیکر 20 سالوں سے محمکہ میونسپل کارپوریشن کی ڈیلی ویجیز ملازمین کے ساتھ مبینہ زیادتی کا نوٹس لیکر مستقلی کے آرڈر انہیں دلاک انصاف فراہم کیاجائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں