سری لنکا نے افغانستان میں اپنا سفارتخانہ بند کر دیا

کو لمبو : سری لنکا نے افغانستان میں اپنا سفارتخانہ بند کر دیا، غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق وزیر خارجہ پروفیسر جی ایل پیرس نے کابینہ کو مطلع کیا ہے کہ کابل، افغانستان میں سری لنکا کا سفارت خانہ صدر گوتابایا راجا پاکسے کی ہدایات پر عارضی طور پر بند کر دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا یہ فیصلہ اس ملک میں جاری غیر مستحکم سیاسی اور سلامتی کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ طالبان نے گزشتہ سال مئی میں امریکہ کی جانب سے اس ملک سے اپنی افواج کے انخلاء کے بعد افغانستان میں اقتدار پر قبضہ کر لیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں