چین کے 39 جنگی فوجی طیاروں نے ہماری سرحدی حدود کی خلاف ورزی کی ہے، تائیوان
تائپی : تائیوان کی حکومت نے الزام عائد کیا ہے کہ چین کے ایک ساتھ 39 جنگی فوجی طیاروں نے تائیوان کی سرحدی حدود کی خلاف ورزی کی ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق تائیوان کے حکا م نے بتایا کہ درجنوں چینی جنگی طیارے اس کی فضائی حدود میں ایک بار پھر داخل ہو گئے۔حکام کا کہنا ہے کہ تائیوان نے بھی جواباً ان طیاروں کو گھیرنے کے لیے اپنے جنگی جہاز بھیجے اور اپنے میزائل دفاعی نظام کو فعال کر دیا۔تائیوان نے 23 جنوری اتوار کے روز اپنے جنوب مغربی فضائی ڈیفنس علاقے (اے ڈی آئی زیڈ) میں 39 چینی جنگی طیاروں کو ایک ساتھ داخل ہونے کی اطلاع دی، جس میں ایک بمبار طیارہ بھی شامل تھا۔ اس تازہ ترین پیش رفت پر بیجنگ کی جانب سے فوری طور پر کوئی رد عمل نہیں آیا ہے۔
Load/Hide Comments


