مالی میں مارٹرگولے کے حملے سے فرانسیسی فوجی ہلاک ہوگیا

بماکو:افریقی ملک مالی میں فوجی کیمپ پر مارٹر گولے کے حملے میں ایک فرانسیسی فوجی ہلاک ہوگیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق فرانسیسی صدارتی محل سے جاری بیان میں کہاگیاکہ فرانسیسی صدر میکرون نے بریگیڈیئر الیگزینڈر مارٹن کی ہلاکت پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔خیال رہے کہ 2012 میں مغربی افریقی ملک کے مالی کے شمالی علاقوں میں شدت پسند گروہوں کی جانب سے شورش کا سلسلہ شروع ہوا تھا لیکن فرانس کی مدد سے مالی کی افواج نے شمالی علاقوں کا کنٹرول مکمل طور پر سنبھال لیا ہے۔البتہ دہشت گردوں کی جانب سے عسکری کارروائیاں اکثر و بیشتر سامنے آتی رہتی ہیں جب کہ مالی کی افواج کی معاونت کے لیے سیکڑوں فرانسیسی فوجی وہاں موجود ہیں۔رپورٹ کے مطابق مالی میں دہشت گردی کے خلاف 2013 سے جاری آپریشن میں اب تک 53 فرانسیسی فوجی ہلاک ہو چکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں