ملک میں کورونا سے مزید 8 اموات، 7195 نئے کیسز رپورٹ

اسلام آباد: ملک میں کورونا کی پانچویں لہر تیزی سے پھیل رہی ہے جان لیوا وائرس سے 24 گھنٹوں کے دوران مزید 8 افراد انتقال کرگئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کی تشخیص کے لیے 57 ہزار 701 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 7195 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔

گزشتہ روز اس وبا نے مزید 8 افراد کی زندگیوں کو نگل لیا جب کہ مثبت کیسز کی شرح 12.53 فیصد ریکارڈ ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ 1113 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں