خضدار،آڑنجی میں خسرے کی وباء پھوٹ پڑنے سے 2 بچے جاں بحق

خضدار(بیورورپورٹ) خضدار کے مضافاتی تحصیل وڈھ کلی آڑنجی میں خسرے کی وباء پھوٹ پڑی 2 بچے جان بحق متعدد متاثر محکمہ صحت کی ٹیمیں بروقت نہ پہنچنے پر وباء علاقہ بھر میں مزید شدت اختیار کرگئ ہے آڑنجی کے علاقہ متعبرین کی صحافیوں سے ٹیلی فونک بات چیت انہوں نیکہا محکمہ صحت کی حکام تاحال خواب غفلت میں ہے علاقہ کے عوام کو عطائ ڈاکٹروں کی رحم وکرم چھوڑا گیا ہے اب تک ایک ہی خاندان کے دو بچے جان کی بازی ہار گئ ہے روزنامہ انتخاب خضدار کے بیورورپورٹر نے پی پی ایچ خضدار کے ایک ذمہ دار سے آڑنجی میں خسرے کی وباء کے متعلق معلومات حاصل کی انہوں نے 2 بچے کیجان بحق اور متعدد بچے کی متاثر ہونے کی تصدیق کی ہے وڈھ آڑنجی علاقہ کے متعبرین نے ڈپٹی کمشنر خضدار ڈی ایچ او ھیلتھ خضدار سے پرزور اپیل کی ہے کہ وہ فوری طور پر ٹیمیں بھیج کر مزید علاقہ میں خسرے کی پھیلی گئ وباء کو کنٹرول کرکے علاقہ کے عوام کو مزید وباء کی اموات سے نجات دلاکر آرنجی کے بچوں کو اس موذی مرض کے تباہی سے بچائ جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں