بلوچستان کے مختلف علا قوں میں آج گیس کی فراہمی معطل رہے گی

کوئٹہ: بلوچستان کے مختلف علا قوں میں آج گیس کی فراہمی معطل رہے گی۔ سوئی سدرن گیس کمپنی کے ترجمان کے مطابق گیس پائپ لائنوں کی ہنگامی طورپر دیکھ بھال اور مرمت کے سلسلے میں آج بدھ کو صبح 10سے شام 5بجے تک پشین، کچلاک، زیارت، مستونگ، منگوچر، قلات اور ملحقہ علا قوں میں گیس کی فراہمی معطل رہے گی ترجمان کے مطابق مرمتی کام کے دوران ہو نے والی زحمت اور اپنے قابل قدر صارفین کو گیس کی عدم فراہمی پر ہم معذرت خواہ ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں