کرونا وائرس سے نمٹنے کے لیے کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی،کمشنر کوئٹہ ڈویژن

کوئٹہ:کمشنر کوئٹہ ڈویژن عثمان علی خان نے کہا کہ کرونا وائرس سے بچا کے لئے کوئٹہ ڈویژن میں بھی ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیے جا رہے ہیں اس سلسلے میں بنیادی طور پر کوئٹہ ڈویژن میں آئیسولیشن وارڈز مکمل طور پر فعال ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوئٹہ ڈویژن میں کرونا وائرس سے بچا اور احتیاطی تدابیر کے حوالے سے منعقدہ اجلاس میں بریفنگ کے دوران کیا اجلاس میں ڈپٹی کمشنرز، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسران، آپریشن ہیڈ ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ، کے علاوہ پی ڈی ایم اے، آر آر ٹی اور ایف آئی اے کے آفیسران بھی موجود تھے اجلاس میں آپریشن ہیڈ ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ ڈاکٹر نقیب نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ کرونا وائرس سے نمٹنے کے لیے کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی ہسپتالوں میں آئی سولیشن وارڈز قائم کیے گئے ہیں عوام کی زندگیوں کو تحفظ فراہم کرنے کے لئے تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لا رہے ہیں آئی سولیشن وارڈز میں تربیت یافتہ ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف تعینات ہے تاکہ کسی بھی ہنگامی حالات سے بروقت نمٹا جا سکے ڈویژن کے تمام ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ان کرونا وائرس کے حوالے سے معلومات اور اٹھائے گئے اقدامات سے متعلق ڈپٹی کمشنرز آگاہ کریں گے ڈسٹرکٹ ہیلتھ کمیٹیاں کرونا وائرس سے ممکنہ بچا کے حوالے سے اپنی سرگرمیوں کو مزید تیز کریں بلوچستان کے داخلی وخارجی راستوں پر نگرانی کو مزید بہتر اور سخت کیا جائے گا افغانستان اور ایران کی سرحدوں پر عوام کے داخلے پر مسلسل نگرانی رکھی گئی ہے کرونا وائرس کی روک تھام کیلئے خصوصی انتظامات بھی کیے جا رہے ہیں اس سلسلے میں تمام ڈپٹی کمشنرز، ایف آئی اے کے ٹیمیں اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسران ایک دوسرے سے رابطے میں رہینگے اجلاس سے کمشنر کوئٹہ ڈویژن نے کہا کہ تمام ڈی سینٹر کرونا وائرس کی آگاہی کے حوالے سے اجلاس منعقد کرایں جن میں علمائے کرام، قبائلی عمائدین، تاجر برادران اور اس کے علاوہ دیگر شعبہ جات سے متعلق رکھنے والے افراد شامل ہو تاکہ اس مرض سے نجات پایا جاسکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں