خضدار، باجوئی باغبانہ میں جھونپڑی میں آگ لگنے سے ایک بچہ جاں بحق

خضدار: باجوئی باغبانہ میں جھونپڑی میں آگ لگنے سے ایک بچہ جاں بحق، جھونپڑی جل کر راکھ ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق منیر احمد باجوئی کے جھونپڑی نما گھر واقعہ باغبانہ باجوئی میں اچانک آگ لگ گئی جھونپڑی میں آگ لگنے سے ایک معصوم بچہ جل کر جاں بحق ہوگیا ریسکیو حکام نے لاش کو تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کر دیا جہاں ضر وری کاروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کر دی گئی مز ید کاروائی جار ی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں