کیچ، دشت میں سیکورٹی فورسز پر حملہ 9اہلکار جاں بحق، 3زخمی

تربت(آن لائن)کیچ کے علاقے دشت میں سیکورٹی فورسز پر حملہ، 9اہلکارجاں بحق 3زخمی۔ سیکورٹی ذرائع کے مطابق بلوچستان کے ضلع کیچ کے تحصیل دشت کے علاقے سبدان میں مسلح افراد نے سیکورٹی فورسز کے چیک پوسٹ پر حملہ کردیا ہے۔ فائرنگ سے9سیکورٹی اہلکار جاں بحق ہوگئے ہیں۔ اطلاعات ہیں کہ چیک پوسٹ پر موجود اسلحہ بھی ساتھ لے گئے ہیں۔ سیکورٹی فورسز نے ہیلی کاپٹر کے ذریعے جاں بحق اہلکار اور زخمیوں کو تربت منتقل کردیا ہے۔ جبکہ حملہ آوروں کیخلاف سیکورٹی فورسز نے سرچ آپریشن شروع کر دیاہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں