بلاول بھٹو زرداری سے بابا غلام رسول عمرانی کی ملاقات
کوئٹہ:: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے بلوچستان کی سیاسی و قبائلی شخصیت سردارزادہ بابا غلام رسول عمرانی نے نوڈیرو ہاؤس میں ملاقات کی اس موقع پر پی پی پی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر فریال تالپور بھی موجود تھیں، ملاقات میں سیاسی و قبائلی شخصیت سردارزادہ بابا غلام رسول عمرانی نے پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے عنقریب نصیر آباد میں ایک بڑے جلسہ عام میں اپنے ہزاروں ساتھیوں کے ہمراہ پاکستان پیپلزپارٹی میں شامل ہونے کا اعلان کیا
Load/Hide Comments


