اٹھار ویں ترمیم پر نہ کوئی بات ہوئی اور نہ ہوسکتی ہے، شیری رحمان

اسلام آباد:پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ قومی احتساب بیورو (نیب) آرڈیننس پر حکومت اور اپوزیشن کی کوئی بات چیت نہیں چل رہی، اٹھارویں ترمیم کو واپس لینے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ایک بیان میں شیری رحمان نے کہا کہ چیئرمین سینیٹ اور اسپیکر قومی اسمبلی سے 3 مہینے سیکوئی رابطہ نہیں، 18 ویں ترمیم وفاق کی زنجیر ہے، اس حوالے سے اپوزیشن سے نہ کوئی بات ہوئی اور نہ ہوسکتی ہے۔شیری رحمان نے کہا کہ اٹھارویں ترمیم پوری پارلیمنٹ کا وقار ہے، مشکل حالات میں ملک کو تقسیم کرنے کی بات کیوں ہورہی ہے؟ اپوزیشن کے ہوتے ہوئے اٹھارویں ترمیم کا کوئی ایک لفظ تبدیل نہیں کرسکتا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں