سوئی میں بارودی سرنگ کا دھماکا، سرفراز بگٹی کے کزن سمیت 3 افراد جاں بحق

سوئی : ڈیرہ بگٹی کی تحصیل سوئی کے علاقے مٹ موندرانی سولر بور کے قریب بارودی سرنگ کے دھماکے میں 3 افراد ہلاک ہوگئے۔

لیویز کے مطابق بارودی سرنگ کے دھماکے سے تین افراد جاں بحق اور لیویز اہلکار سمیت 10 سے زائد زخمی ہوئے۔ جاں بحق افراد میں سینیٹر سرفراز بگٹی کے کزن بھی شامل ہیں۔سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور زخمیوں کو پبلک ویلفیئر ہسپتال سوئی منتقل کردیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں