بلوچستان کی ترقی، خوشحالی و عوامی مسائل کوحل کرنے کیلئے ہر فورم پر جد و جہد جاری رکھیں گے، گہرام بگٹی

سبی:بلوچستان اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر وجمہوری وطن پارٹی کے سابق مرکزی صدر میر گہرام خان بگٹی نے کہا ہے کہ سوئی ڈیرہ بگٹی وحلقہ انتخاب سمیت بلوچستان کی ترقی خوشحالی اور عوامی مسائل کو حل کرنے کے لئے ہر فورم پر جدوجہد جاری رکھی ہے سوئی ڈیرہ بگٹی سمیت حلقہ انتخاب ترقی خوشحالی کی جانب رواں دواں ہے جمہوری وطن پارٹی کی بلارنگ نسل قوم قبیلے کی خدمت سے عوام مثبت تبدیلی محسوس کررہے ہیں ترقی اور خوشحالی کا راستہ روکنے والے بلوچستان اور پاکستان کے دشمن ہے بگٹی قبائل اپنے وطن کی سلامتی خودمختیار ی پر آنچ نہیں آنے دے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمہوری وطن پارٹی سبی کے آرگنائزر سابق کونسلر خان بشیر خان باروزئی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر معروف قانون دان محمد رشید بھی موجود تھے۔قبل ازین خان بشیر خان باروزئی نے ضلع سبی میں جمہوری وطن پارٹی کی کارکردگی عوام سمیت کارکناں کو درپیش مسئلہ مسائل کے ھوالے سے بھی تفصیلی آگہی فراہم کی بلوچستان اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر وجمہوری وطن پارٹی کے سابق مرکزی صدر میر گہرام خان بگٹی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جمہوری وطن پارٹی سوئی ڈیرہ بگٹی سمیت حلقہ کی تعمیر ترقی عوام کی خوشحالی کے ساتھ ساتھ بلا رنگ ونسل عوامی خدمت کے جذبے سے سرشار اپنی صلاحیتوں کااستعما ل کررہی ہیں بے روزگار ی کے خاتمہ تعلیم صحت کی بنیادی سہولیات کی فراہمی پینے کے صاف پانی کی بروقت دستیاب ممکن بنارہے ہیں انہوں نے کہا کہ سوئی کی عوام کو درپیش مسئلہ مسائل ومشکلات کے خاتمہ کے لئے ٹھوس بنیادوں پر اقداما ت کیے جائیں گے اعلانات وعدے دعوے نہیں کریں گے عوام کی خدمت کے مقصد کو لے کر انتخابات میں حصہ لیا جس اعتماد کا اظہار سوئی کی عوام نے کیا اس پر پورا اتریں گے نوابزادہ میر گہرام خان بگٹی نے کہا کہ سوئی ڈیرہ بگٹی سمیت ملک بھر میں بسنے والے بگٹی قبائل محب وطن ہے جو پاکستان کی سلامتی اور حفاظت کے لئے اپنے خون کا آخری قطرہ تک نچھاور کرنے کو تیار ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں